Emaan umeed aur muhabbat by umera ahmed

  




 

"امید عالم سے کتنی محبت ہے آپ کو۔۔۔؟"

وہ ان کے سوال پر جھینپ گیا۔۔۔"یہ میں نہیں جانتا مگر۔۔۔۔۔۔"

ڈاکٹر خورشید نے اس کی بات کاٹ دی 

"مگر محبّت ضرور کرتے ہیں۔۔۔" انہوں نے اسکا ادھورا فقرہ مکمل کر دیا۔۔۔وہ خاموش رہا۔۔۔


"آپ نے مجھے بتایا تھا کہ آپ نےان کے حصول کے لیے دعا کرتے ہوۓ الله سے کہا تھا کہ اگر آپ کی محبت میں اخلاص ہے تو وہ آپ کو مل جائے۔۔۔اب آپ دعا کریں اگر اس عورت سے شادی آپ کے لیے بہتر ہے تو وہ آپ کو ملے۔۔۔ورنہ صرف محبت کے حصول کی دعا نہ کریں۔۔۔اور پھر آپ مطمئن ہو جائیں گے۔۔۔الله آپ کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ بنا دے گا۔۔۔"


"مگر میں تو امید کے بغیر نہیں رہ سکتا۔۔۔"

"ایمان کے بغیر نہیں رہا جا سکتا اور آپ کے پاس ایمان ہے۔۔۔" ان کا جواب اتنا ہی بے ساختہ تھ۔۔۔ا


"آپ سمجھ نہیں پا رہے۔۔۔میں۔۔۔۔۔۔وہ میرے لیے۔۔۔۔۔۔میری سمجھ میں نہیں آ رہا میں آپ سے اپنی بات کیسے کہوں۔۔۔" 

وہ الجھ گیا تھا۔۔۔


"تو مت کہیے۔۔۔اگر بات کہنے کے لیے لفظ نہ مل رہے ہوں تو اپنی اس بات یا جذبے پر ایک بار پھر سے غور ضرور کرنا چاہیے۔۔۔"

وہ ان کا منہ دیکھتا رہ گیا۔۔۔

"وہ میری زندگی کا حصّہ بن چکی ہے۔۔۔اس کے بغیر میں اپنی زندگی کا تصور نہیں کر سکتا۔۔۔"

"انسان صرف اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتا۔۔۔باقی ہر چیز کے بغیر رہا جا سکتا ہے۔۔۔چاہے بہت تھوڑی دیر کے لیے ہی سہی۔۔۔"

وو قائل نہیں ہوا تھا مگر سر جھکا کر خاموش رہا۔۔۔


"جب تک انسان کو پانی نہیں ملتا اسے یونہی لگتا ہےکہ وہ پیاس سے مر جائے گا۔۔۔مگر پانی کا گھونٹ بھرتے ہی دوسری چیزوں کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔۔۔پھر اسے یہ خیال بھی نہیں آتا کہ وہ پیاس سے مر سکتا تھا۔۔۔" 

اس نے سر اٹھا کر ڈاکٹر خورشید کو دیکھا۔۔۔

"مگر لوگ پیاس سے مر بھی جاتے ہیں۔۔۔"

"نہیں۔۔۔پیاس سے نہیں مرتے۔۔۔مرتے تو وہ اپنے وقت پہ ہیں اور اسی طرح جس طرح خدا چاہتا ہے۔۔۔مگر دنیا میں اتنی چیزیں ہماری پیاس بن جاتی ہیں کہ پھر ہمیں زندہ رہتے ہوۓ بھی بار بار موت کےتجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔۔۔"


"تو کیا میں اس سے محبت نہ کروں؟"

"آپ محبت ضرور کریں مگر محبت کے حصول کی اتنی خواہش نہ کریں۔۔۔آپ کے مقدّر میں جو چیز ہو گی وہ آپ کو مل جائے گی۔۔۔مگر کسی چیز کو خواہش بن کر کائی بن کر اپنے وجود پر پھیلنے مت دیں۔۔۔ورنہ یہ سب سے پہلے ایمان کو نگلے گی۔۔۔ آپ اس عورت کے حصول کے لیے دعا کوشش بھی کر رہے ہیں۔۔۔اب صبر کر لیں۔۔۔اور معاملات الله پر چھوڑ دیں۔۔۔

راتوں کو جاگنے اور سرابوں کے پیچھے بھا گنے سے کسی چیز کو مقدّر نہیں بنایا جا سکتا۔۔۔"


ایمان، امید اور محبت

عمیرہ احمد 



To download click below

Download




اردو ناول کیفے ان قارئین کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کرتی ہے جو کتابوں کے پرانے فرقے کو پڑھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ "پرانی کتابیں پرانے دوستوں کی طرح ہیں"۔  ان کی سہولت کے لیے ہم انہیں پرانی کتابیں فراہم کر رہے ہیں۔

 جیسے ڈائجسٹ کتب (عمران سیریز وغیرہ)، انگریزی ناول، شاعری کی کتابیں، اسلامی کتب۔


 ناول کیفے کے قیام کا مقصد قارئین کو بہترین قسم کے ناولوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

 جیسے کہ میعاری رومانوی ناولز، جبری شادی، ہیرو پولیس آفیسر پر مبنی اردو ناول، سسپنس ناولز، اردو کے بہترین ناول، میعاری اردو ناول، اردو پی ڈی ایف میں  مکمل اردو ناول، اردو، رومانوی کہانیاں، اردو ناول آن لائن، بہترین میعاری  رومانوی  اردو میں ناول، رومانوی اردو ناول

 اردو میں میعاری رومانوی ناول پی ڈی ایف، خون بھا پر مبنی، انتقام پر مبنی، بدتمیز ہیرو، اغوا پر مبنی، دوسری شادی پر مبنی


 ہم مشہور مصنفین کے کاموں کو فروغ دے رہے ہیں اور ان کی معیاری، سبق آموز صلاحیتوں، اخلاقی، سماجی، کلاسک، شاعری، مضامین، افسانے، ناول اور اردو ادب کو فروغ دینے میں بھی مدد کر رہے ہیں۔

 ہم اپنے قارئین کو ایسا مواد فراہم کر رہے ہیں جو وہ پڑھنے کے بعد سیکھتے ہیں۔  امید ہے کہ ہم اس مقصد میں کامیاب ہوں گے۔


 پی ڈی ایف ناول مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

 مفت ڈاؤن لوڈ لنک


To download click below




Post a Comment

Previous Post Next Post