Amarbail by umera ahmed

  




 

''یہ پلانٹس کہاں سے لائے ہو؟''

نانو اسی وقت لاؤنج میں آئی تھیں۔ 

''قذافی سٹیڈیم سے۔ آپ بتائیں کیسے ہیں۔''

اس نے فوراً نانوسے رائے لینے کی کوشش کی تھی۔ 

''اچھے ہیں، بہت اچھے ہیں ، مگر قیمت کیا ہے ان کی؟''

نانو نے فوراً تعریف کی تھی مگر ساتھ ہی سوال بھی داغ دیا تھا۔ 

عمر نے انڈور پلانٹس کی قیمت بتائی تھی۔

''تمہیں زیادہ مہنگے دے دئیے ہیں ان لوگوں نے،ان کو پتہ چل گیا ہو گا کہ تم بہت دیر کے بعد یہاں آئے ہو ،اسی لئے انہوں نے تم سے دوگنی قیمت وصول کی ہے۔''

نانو نے قدرے افسوس سے کہا تھا۔ 

''یہ کون سی نئی بات ہے گرینی!ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ یہ یہاں کا کلچر ہے۔ وہ کہتے ہیں "Make hay while the sun shines." 

اس نے بہت عجیب سے لہجہ میں کہا تھا۔ علیزہ نے کچھ چونک کر اسے دیکھا وہ اب بھی بول رہا تھا۔ 

''یہاں سب کچھ بہت خراب ہے، جو سو روپے کی کرپشن کر سکتا ہے وہ سو روپے کی کرپشن کرتا ہے، اور جو دو روپے کی کرپشن کر سکتا ہے وہ دو روپے کی کرپشن کرتا ہے، لیکن ان سب چیزوں سے آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ ایک روپے کی چیز دس میں خرید کر کم از کم یہ تو پتہ چل جاتا ہے کہ دوسرا اپنے فائدہ کے لئے کسی حد تک جا سکتا ہے۔''

وہ پہلی بار اس طرح باتیں کر رہا تھا۔ ورنہ پہلے علیزہ نے ہمیشہ اسے صرف ٹوٹی سڑکوں اور ٹریفک جام کے بارے میں بولتے سنا تھا۔ 

''تم جوائن کرو گے نا سول سروس ، تو پھر تم چینج لانا، ان چیزوں میں جن پر تمہیں اعتراض ہے۔''

نانو نے اس سے کہا تھا۔

وہ یک دم کھلکھلا کر ہنسنے لگا۔ 

''آپ بھی بہت عجیب باتیں کرتی ہیں ، گرینی!

''آپ کا کیا خیال ہے کہ میں سول سروس یہ سب ٹھیک کرنے کے لئے جوائن کر رہا ہوں۔ مجھے سوشل ورک کا کوئی شوق نہیں ہے، اور ویسے بھی ایک آدمی کوئی تبدیلی نہیں لاسکتا۔ میں بدلنا چاہوں بھی تو نہیں بدل سکتا۔ یہاں ہر چیز اتنی Rotten (خستہ) اور Rusted(پھپھوندی زدہ) ہے کہ جب تک اگر آپ ایک چیز ٹھیک کریں گے تو پہلے والی اس حالت میں آجاتی ہے۔ ویسے گرینی ! آپ نے کبھی اپنے بیٹوں کوکیوں نہیں کہا۔ آپ کے تو سارے بیٹے سول سروس میں ہیں۔ میری جنریشن کے لئے ریفارم کرنا خاصا مشکل کام ہے۔ مگر مجھ سے پہلے کی جنریشن یہ کام آسانی سے کر سکتی تھی۔ تب لوگ اتنے بگڑے ہوئے نہیں تھے،انہیں کنٹرول کرنا بہت آسان تھا۔''


امربیل

عمیرہ احمد


To download click below

Download




اردو ناول کیفے ان قارئین کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کرتی ہے جو کتابوں کے پرانے فرقے کو پڑھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ "پرانی کتابیں پرانے دوستوں کی طرح ہیں"۔  ان کی سہولت کے لیے ہم انہیں پرانی کتابیں فراہم کر رہے ہیں۔

 جیسے ڈائجسٹ کتب (عمران سیریز وغیرہ)، انگریزی ناول، شاعری کی کتابیں، اسلامی کتب۔


 ناول کیفے کے قیام کا مقصد قارئین کو بہترین قسم کے ناولوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

 جیسے کہ میعاری رومانوی ناولز، جبری شادی، ہیرو پولیس آفیسر پر مبنی اردو ناول، سسپنس ناولز، اردو کے بہترین ناول، میعاری اردو ناول، اردو پی ڈی ایف میں  مکمل اردو ناول، اردو، رومانوی کہانیاں، اردو ناول آن لائن، بہترین میعاری  رومانوی  اردو میں ناول، رومانوی اردو ناول

 اردو میں میعاری رومانوی ناول پی ڈی ایف، خون بھا پر مبنی، انتقام پر مبنی، بدتمیز ہیرو، اغوا پر مبنی، دوسری شادی پر مبنی


 ہم مشہور مصنفین کے کاموں کو فروغ دے رہے ہیں اور ان کی معیاری، سبق آموز صلاحیتوں، اخلاقی، سماجی، کلاسک، شاعری، مضامین، افسانے، ناول اور اردو ادب کو فروغ دینے میں بھی مدد کر رہے ہیں۔

 ہم اپنے قارئین کو ایسا مواد فراہم کر رہے ہیں جو وہ پڑھنے کے بعد سیکھتے ہیں۔  امید ہے کہ ہم اس مقصد میں کامیاب ہوں گے۔


 پی ڈی ایف ناول مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

 مفت ڈاؤن لوڈ لنک


To download click below




Post a Comment

Previous Post Next Post