Wehshat e raqsam by asia eman 11th episode


#ناول_وحشت_رقصم 

#مصنفہ_آسیہ_ایمان  

#قسط_نمبر_11


مارلین کو ڈاکٹر نے تاریخ دے دی تھی اب تو غادا ور انشراح جان اسکا اور بھی خیال رکھتی ساری رپورٹس نارمل تھی ۔۔۔۔ اسکے کیس میں اب تک کوئی بھی پیچیدگی نظر نہیں آئی تھی اس لئے سب ہی خوش تھے زاویار نے تو بچے کے لئے بہت ساری شاپنگ بھی کر لی تھی لڑکے اور لڑکی دونوں کے لئے خریداری کی تھی انہوں نے الٹراساؤنڈ پر یہ پتا نہیں کروایا تھا کہ لڑکا ہے یہ لڑکی انکی بس دعا تھی جو بھی ہو صحت مند ہو بلکل تندرست ہو ۔۔۔۔ 


آج معمول سے ہٹ کر مارلین کا دل کیا تھا گول گپے کھانے کا اور انشراح جان خود اسکے لئے گھر میں گول گپے بنا رہی تھی ساتھ میں غادا بھی موجود تھی ۔۔۔ وہ اب بازار کی کوئی چیز کھلا کر اسے بیمار تو کر نہیں سکتی تھی اس لئے خود بنانے کا فیصلہ کیا اپنی جوانی میں وہ بھی بہت شوقین تھی ان کھانوں کے ۔۔۔۔


غادا بیٹا املی کا پانی چڑھا دیا چولہے پر ؟؟؟۔۔۔


جی انٹی اور کالا نمک بھی ڈال دیا ہے ۔۔۔۔


یہ تو بہت اچھا کیا ہے میں جب تک گپے فرائی کروں یہ پانی بھی تیار ہو جانا ہے ۔۔۔ اب اپ اس میں آدھی چمچ اجوائن ڈالیں ساتھ میں ایک کپ چینی اور جو چاٹ مسالا پڑا ہے نا سائیڈ پر وہ بھی ڈال دیں ۔۔۔۔


اوکے انٹی ابھی ڈالتی ہوں ۔۔۔ وہ انکے کہے کے مطابق باری باری ساری چیزیں ایڈ کرتی جا رہی تھی ۔۔۔۔ ارے واہ انٹی یہ گپے اتنے اچھے سے کیسے تیار ہوئے ہیں ؟ وہ بھی ایک دم کڑک ۔۔۔۔ اس نے ایک کو پکڑ کر توڑتے چیک کیا تھا ۔۔۔۔


ارے یہ تو سب سے آسان تھا بس دو گلاس سوجی لی ایک چمچ آئل اور ادھے کپ سے بھی کم میدہ اسکو گوندھ کر تھوڑا وقت دیدو اور ادھے گھنٹے بعد بیل کر کسی بھی گول شیپ کے سانچے سے اسکو شیپ دیدو اور نارمل انچ پر فرائی کرلو جو کہ میں کر رہی ہوں ۔۔۔  دہی کی چٹنی تو تیار ہے ۔۔۔وہ تو سب سے آسان تھا ۔۔۔ مٹھی چٹنی کے لئے بس گڑھ میں پانی ڈال کر پکایا ہے اور وہ دیکھو گول گپے کا کھٹا پانی بھی تیار ہو گیا ۔۔۔اب اسے نکال کر رکھ دو اور ٹھنڈا کر کے فرج میں رکھ دو پانچ سے دس منٹ ۔۔۔۔ میرا کام بھی ہو گیا میں ذرا مارلین کو دیکھ آؤں ۔۔۔۔ 


جی انٹی اپ جائے میں دیکھ لیتی ہوں ۔۔۔۔ ویسے انٹی بہت شکریہ اپ نے تو آج مجھے اتنی آسان ریسیپی سکھا دی اب میں خود بنا کر کھایا کروں گی گول گپے۔۔۔۔


بچے اس میں تھنکس کی کیا بات تم بھی بیٹی ہو میری اتنی مدد کر رہی ہو ورنہ میں اکیلے کیسے سمبھلتی سب کچھ ۔۔۔۔ ہمیشہ خوش رہو ۔۔۔ اسے دعائیں دیتے وہ خود مارلین کے پاس چلی گئی تھی جو آج کچھ اداس اداس سی تھی پتا نہیں جیسے جیسے دن قریب آرہے تھے اسکی اداسی بڑھتی جا رہی تھی ۔۔۔


بچے کس سوچ میں گم ہو ۔۔۔میں دیکھ رہی ہوں بہت اداس سی رہتی ہو ۔۔۔۔


نہیں ماما اداس کیسا ہونا ۔۔۔بس تھوڑا ڈر لگتا ہے کیسے ہوگا سب کیسے میں مینج کر پاؤں گی ۔۔۔۔

ارے تم کیوں اتنی پریشان ہو رہی ہو ۔۔۔میں ہوں تم خد ہو زاویار ہے ہم سب مل کر کریں گے ۔۔۔۔ہم سب تمہارے ساتھ ہیں تو پریشانی چھوڑو اور اؤ میں نے اور غادا نے تمہارے لئے خاص خود گھر کے ہیلتھی گول گپے بنائے ہیں ۔۔۔۔۔


جی چلیں پھر تو بہت مزے والے بنے ہونگے ۔۔۔ویسے آپکو پتا ہے غادا کو کچھ بھی خاص بنانا نہیں آتا اور نا اسے شوق ہے ۔۔۔ 


ارے بچی نے بہت دل سے کام کیا ہے اور سہی کیا ہے اب تو کہتی اب میں خود بنایا کروں گی گھر ۔۔۔واقعی بہت پیاری بچی ہے ۔۔۔۔ اللّه نصیب اچھے کرے ۔۔۔ تم بتا رہی تھی اسکی پھوپھو تاریخ مانگ رہی ہیں ۔۔۔ہو گئی تاریخ پکی ؟۔۔۔


نہیں ماما ابھی نہیں ہوئی سب میری وجہ سے دیر کر رہے کہ میں فارغ ہو جاؤں پھر باتوں باتوں میں دو مہینے بعد کا کہا تھا پھوپھو نے ۔۔۔۔


چلو یہ بھی سہی ہے غادا بھی اپنے گھر کی ہو جائیگی ۔۔۔بیٹیاں تو ہوتی ہی پرائی ہیں شائد اللّه نے مجھے اسی لئے بیٹا دیا ورنہ میں آج اکیلی ہوتی ۔۔۔۔ لیکن میری بیٹی کی خواہش تم نے اور غادا نے ملکر پوری کر دی ہے اب تو لگتا ہے ایک مانگی تھی اللّه نے دو دو بیٹیاں دے دی ہیں ۔۔۔


تھوڑی دیر پہلے ہی وہ سب لان میں اکر بیٹھیں تھی اب غادا شام کی چائے بنا کر لے آئی تھی ۔۔۔۔


مجھے تو یقین نہیں آرہا میری چھوٹی اتنی بڑی ہو گئی ہے ویسے ماننا پڑے گا تم تو مجھ سے بھی اچھا کک کر لیتی ہو ۔۔۔۔


بس آپکے جانے کے بعد اماں جان نے مجھے بھی سیکھا کر ہی دم  لیا ہے ۔۔۔ اور جو جو نہیں آتا تھا وہ انٹی نے سیکھا دیا اب اپ مجھے کک نہیں بلکہ ماسٹر شیف کہیں اپنے فرضی کالر جھاڑتے وہ خوشی سے چہک رہی تھی ۔۔۔۔۔


زاویار کے اتے ہی وہ دونوں رات کا کھانا کھانے کے بعد لان میں چہل قدمی کر کے کمرے میں آئے تھے زاویار نے اسکے سائیڈ پر اچھے سے تکیے کی مدد سے اسے سپورٹ دی تھی تاکہ وہ آرام سے کروٹ کے بل لیٹ سکے اب وہ کروٹ نہیں لے سکتی تھی اس لئے وہ ہر روز ایسا ہی کرتا تھا جسکی وجہ سے وہ بہت آرام اور پرسکون ہو کر سوتی تھی ۔۔۔۔


زاویار میں ایک بات پوچھوں اپ سے ؟۔۔۔۔


جی بیگم پوچھئے اپ دو پوچھ لیں میں ٹیکس نہیں لوں گا ۔۔۔۔ 


اپنی عادت کے برعکس اجکل وہ بہت کچھ کر اور بول جاتا تھا انشراہ جان اکثر اسے سمجھاتی تھی کہ ایک عورت کے لئے تخلیق کے عمل سے گزرنا آسان ہو جاتا ہے جب اسکا ہمسفر ہر قدم پر اسکے ساتھ ہو پاس ہو اسے اپنے ہونے کا یقین دلائے ۔۔۔۔ اور وہ ان سب باتوں پر عمل کر رہا تھا اور اس سے اسے واقعی دلی خوشی بھی ہو رہی تھی اسے مارلین اب اور بھی زیادہ پیاری لگنے لگی تھی ۔۔۔۔۔


اگر مجھے کچھ ہو جائے تو اپ اپنے بچے کا خیال رکھیں گے نا ؟؟۔۔۔۔ اپ ایک کام کرنا غادا کو بلوا لینا وہ بہت اچھے سے خیال رکھے گی کھوس سے بھی زیادہ وہ اسے پیار دے گی ۔۔۔۔


یہ کیسی فضول باتیں کر رہی ہو تم ۔۔۔۔ کچھ نہیں ہوگا تمہیں اب میں ایسی بکواس نا سنو تمہارے منہ سے آنکھیں بند کرو اور سو جاؤ ۔۔۔۔ اچانک ہی اسے غصّے میں ڈانٹتے وہ ٹیرس پر آگیا تھا اور خود سگریٹ سلگا کر آسمان پر موجود تاروں کو بڑے غور سے دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔ اسنے بہت بہادری سے اپنی زندگی میں انے والی مشکلات کا سامنا کیا تھا لیکن اب اس میں برداشت نہیں تھی کسی کو بھی کھونے کی ۔۔۔۔اور آج مارلین کی بات سن کر وہ واقعی خوفزدہ ہو گیا تھا ۔۔۔۔اگر ایسا کچھ ہو گیا تو وہ بلکل ٹوٹ جائیگا وہ اسکی بیوی تھی اسے کیسے اس سے محبت نا ہوتی اور جب سے اسے یہ خبر ملی تھی وہ ہمیشہ خوش رہنے لگا تھا اور یہ بدلاؤ آفس والوں کے لئے بہت اچھا ثابت ہوا تھا ۔۔۔۔ کسی چیز کی گرنے کی آواز سے وہ بھاگ کر کمرے میں داخل ہوا تھا جہاں مارلین درد سے مٹھیاں بند کئے لیٹی ہوئی تھی باوجود کوشش وہ منہ سے آواز نہیں نکال پا رہی تھی زاویار نے اگے بڑھتے اسکے  بھاری وجود کو باہوں میں بھرا تھا اور زور سے۔ آواز۔ دیتے انشراح جان کو بلایا تھا خود سمبھل کر سیڑيوں سے اترتے اپنی گاڑی کی طرف بڑھا تھا اتنے میں غادا اور انشراح جان بھی آگئی تھی وہ جلد ہی اسے لیکر ہسپتال پہنچ گئے تھے ۔۔۔۔ اسے لیبر روم میں لے جایا گیا تھا ۔۔۔۔ کرمان خان ،گل بیگم، پستا بیگم اور بادل خان بھی آگئے تھے ۔۔۔۔ تقریبا ادھے گھنٹے بعد ڈاکٹر کمرے سے باہر آئی تھی انکو بیٹی ہونے کی خبر دیتے انہوں نے جو دل چیر دینے والی اگلی خبر سنائی تھی اسے سن کر سب ہی سکتے میں چلے گئے تھے اور بے یقینی سے ڈاکٹر کو دیکھ رہے تھے آیا جو ابھی انہوں نے کہا کہیں وہ کوئی مذاق تو نہیں ؟۔۔۔۔۔


جاری ہے ۔۔۔۔ 


Chaly g ab lagaye tukka 😥wesy ab to buhat hi asan hai ap logo ky liye 😐me epi nahi dy pai uske liye mazrat qabool kry...next epi likh rahi hun agr is pr 100 likes pory ho gaye phir chahye vo ek ghnte me hi q na pory ho paka usi time tnext epi post hogi....to jaldi sy like kry or commnt krna na bholy im waiting😁

Post a Comment

Previous Post Next Post