Wehshat e raqsam by asia eman 5th episode


#ناول_وحشت_رقصم 

#مصنفہ_آسیہ_ایمان 

#قسط_نمبر_5


آج اسے آفس آتے دو ہفتے ہو چکے تھے اور ان دو ہفتوں میں وہ اتنا تو جان ہی گئی تھی کہ زاویار کی ڈکشنری میں غلطی لفظ کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔۔۔۔


اسے اپنا ہر کام وقت پر چاہیے ہوتا ۔۔۔۔ وہ خود بھی وقت کا بہت پابند انسان تھا ۔۔غادا ان دو ہفتوں میں اتنی غلطیاں کر چکی تھی جسکا کوئی حساب نہیں ۔۔۔۔اور اسکی وجہ سے وہ بہت بار اپنے کھڑوس باس سے ڈانٹ بھی کھا چکی تھی ۔۔۔۔ لیکن اخر کیا وجہ تھی کہ وہ اسے نکال نہیں رہا تھا ۔۔۔اتنی غلطیوں پر تو کوئی بھی نا رکھے نوکری پر بس یہ ایک بات اسکی سمجھ میں نہیں آرہی تھی ۔۔۔۔ جب کہ اگر وہ تھوڑا سا غور کرتی یا اپنی یاداشت پر زور دیتی تو اسے یاد آتا کہ یہ جاب اسے ملی ہی انشراح بیگم کی وجہ سے ہے ۔۔۔۔ 


پورا دن یہاں کے کاموں میں اتنا مصروف رہتی کہ اب اسے کیا ہی یف رہنا تھا کہ انٹرویو پر اسکی ملاقات بھی ہوئی تھی کسی سے جنکو دیکھتے ہی اسنے خوش اخلاق ینگ لیڈی کا خطاب بھی دے ڈالا تھا ۔۔۔۔


آج معمول کے حساب سے موسم تھوڑا گرم تھا لیکن آفس امی اے سی کی وجہ سے کوئی خاص فرق پڑ بھی نہیں رہا تھا ۔۔۔۔ تھوڑی دیر پہلے ہی وہ اپنے باس کے ساتھ میٹنگ اٹینڈ کر کے اپنے کیبن میں آئی تھی ۔۔۔۔ ابھی اکر اسنے پانی پیا تھا اور اپنی آنکھیں موندے کرسی سے ٹیک لگائی ہی تھی کہ انٹر کام بجا تھا ۔۔۔۔۔ جسکو اٹھانے کا اسکا دل تو بلکل بھی نہیں تھا لیکن کیا کرتی اگر فون نا اٹھاتی تو وہ کسی کو بھیج کر اسے بلوا لیتا تب ایک نئی کلاس اور ایک بور کر دینا والا لیکچر ملتا تو خاموشی سے صبر کا گھونٹ بھر کر کال ریسیو کی تھی ۔۔۔۔


مس غادا حسن انڈسٹری کی فائل لیکر لیکر فورا آفس آئے ۔۔۔۔


اچھ۔۔۔۔۔


ابھی اسکی بات اسکے منہ میں ہی تھی جب کال بند ہو گئی تھی ۔۔۔ پورا بتمیز انسان ہے یہ کوئی تمیز نہیں بندہ اگلے کی بات سن بھی لیتا ہے ۔۔۔۔ کیا پتا کوئی ضروری بات ہو ۔۔لیکن نہیں ۔۔۔۔ہممم ۔۔۔ فائل لیکر اؤ ۔۔۔


ٹیڑھے میڑھے منہ بناتے وہ فائل لیکر آفس میں داخل ہوئی تھی ۔۔۔۔


نوک ۔۔۔۔واپس جائے اور دروازہ نوک کر کے اندر آئے ۔۔۔۔ 


جی ؟۔۔۔۔۔۔


جی بلکل اپ سہی سمجھی ہیں میں نے اردو میں ہی بات کی ہے نا کہ فارسی میں جو آپکو سمجھ نا آئے ۔۔۔۔ میں مصروف ہو سکتا ہوں کسی کے بھی ساتھ ۔۔۔اور اپ یوں ہی اچانک بغیر نوک کئے اندر آجائے گی ؟۔۔۔۔۔ اس نے آئبرو اٹھاتے سوال کیا تھا ۔۔۔۔


لیکن سر اندر تو کوئی نہیں ہے ۔۔۔۔اور اپ نے ہی ابھی مجھے فائل لانے کا کہا ہے ۔۔۔۔


جی بلکل اندر کوئی نہیں اور میں نے ہی فائل لانے کا کہا ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ میں ہمیشہ آفس میں اکیلا ہی پایا جاؤں ۔۔۔۔۔ اگر ابھی یہاں کوئی موجود ہوتا تو ۔۔۔۔۔۔؟


سر اپ نا خوامخوا بات بڑھا رہے ہیں ۔۔۔۔میں اگے سے ایسا نہیں کرو گی ۔۔۔لیکن اس وقت کوئی نہیں ہے یہاں تو اپ مجھے اندر انے دے تاکہ میں آپکو فائل دے سکوں اور جا سکوں۔۔۔۔ بہت مشکل سے اس نے اپنے اپ پر کنٹرول کیا ہوا تھا ۔۔۔۔ ورنہ بس نہیں چلا تھا پاس پڑا گلدان اٹھا کر اسکے سر میں ہی دے میرے جو جان بوجھ کر اسے چڑانے کے لئے یہ سب کر رہا تھا ۔۔۔۔


اپکی مرضی ہے ۔۔۔۔لیکن جب تک اپ واپس جا کر نوک کر کے نہیں آئے گی اپ اندر نہیں آسکتی ۔۔۔۔ صاف لفظوں میں اسے وارن کرتے وہ دوبارہ سے اپنے کام میں مصروف ہو گیا تھا گویا وہاں کوئی اور وجود موجود ہی نا ہو ۔۔۔۔۔


سبکی اور غصّے کے ملے جلے تاثرات پر قابو پاتے وہ باہر گئی تھی اور اس بار دروازہ نوک کر کے اندر آئی تھی ۔۔۔۔ اور فائل پٹکنے کے انداز میں ٹیبل پر رکھتے مڑی تھی جب اسے عقب سے ایک نیا حکم جاری کیا گیا تھا ۔۔۔۔


پانچ منٹ میں ایک کافی میرے ٹیبل پر موجود ہو ۔۔۔۔ چڑانے والے انداز میں حکم دیتے وہ اب اس اہم فائل کی طرف متوجہ تھا جسکی کل کی میٹنگ میں ضرورت پڑنے والی تھی ۔۔۔۔۔


جب کے غادا بمشکل خود پر کابو پاتے اسکے لئے کافی بنانے چلی گئی تھی ۔۔۔۔


ایک بھولی بسری سی مسکراہٹ اپنی چھپ دکھا کر غائب ہوئی تھی ۔۔۔۔ ان کچھ دنوں میں وہ اتنا تو جان گیا تھا کہ غادا کو اس جاب کی ضرورت ہے ۔۔۔ورنہ جتنا وہ اسے تنگ کر چکا تھا وہ جاب چھوڑ کر کب کی جا چکی ہوتی ۔۔۔۔ لیکن کمال ضبط کی حامل لڑکی تھی جو اتنا سب برداشت کرنے کے بعد بھی ہار نہیں مان رہی تھی ۔۔۔۔


اور کہی نا کہی یہی بات اسے گھل رہی تھی ۔۔۔۔وہ چاہتا تھا وہ ہار مان لے ۔۔۔۔ وہ اسے نوکری سے نہیں نکالنے والا تھا بس چاہتا تھا وہ ہمت ہار جائے ۔۔۔۔ کیوں کہ وہ اسکی برداشت کی آخری حد دیکھنا چاہتا تھا ۔۔۔۔ اسے اس سے کوئی سروکار نہیں تھا ۔۔۔۔ وہ بھی وہاں کی سب ایمپلائیز کی طرح ہی ایک تھی ۔۔۔۔بس وہ ہار نہیں مانتی تھی ۔۔۔جب جب بھی کوئی ٹاسک ملتا وہ مکمل کر کے اسکے سامنے سر خرو ہو جاتی ۔۔۔۔ جو اسکی انا کو کہی نا کہی چلینج کر دیتی تھی ۔۔۔۔


تھوڑی ہی دیر گزری تھی جب وہ کافی لیکر آئی تھی جب اسے یہ کہہ کر دوبارہ بھیج دیا تھا کہ تم دس منٹ لگا کر آئی ہو ۔۔۔جس میں اس نے بتایا بھی تھا کہ وہاں کوئی اور کافی بنا رہا تھا اس لئے دیر ہوئی ۔۔۔۔ لیکن اسکی بات تو جیسے کسی نے سنی ہی نہیں تھی ۔۔۔۔


اور ایک بار پھر وہ جلتی کڑھتی کافک بنانے گئی تھی اور اس بار وہ سہی وقت ور کافی بناتے آفس کی طرف آرہی تھی جب اسے زور کا چکر آیا تھا ۔۔۔۔۔صبح کا صرف ایک گلاس دودھ پیا ہوا تھا اور یہاں اکر ایسا مصروف ہوئی کہ لنچ کا بھی وقت نا ملا مسلسل کام سے اسکے سر میں درد شروع ہو گیا تھا اس لئے ہی وہ تھری دیر آنکھیں بند کرتے آرام کی غرض سے ریلیکس ہونے۔ لگی تھی جب اسکے باس کے۔ اندر کا جن جاگ گیا تھا ۔۔۔۔ اور اب تو باقاعدہ کمزوری سے چکر آرہے تھے ۔۔۔وہ تھی بھی تو بھوک کی کچی ۔۔۔۔ 


جیسے تیسے کرتے وہ آفس تک آئی تھی اپنی چادر سے ماتھے پر آیا پسینہ صاف کرتے وہ ناک کرتے اندر آئی تھی اور جلدی سے کافی ٹیبل پر رکھتے مڑنے لگی تھی کہ جلد بازی میں وہ اٹھتے ہوئے زاویار کو نا دیکھ پائی جسکے پاؤں میں اسکی چادر کا کونہ پھنسا تھا اور بس لمحوں کا کھیل تھا کہ کافی اسی فائل پر گری تھی جو کہ کل کی میٹنگ میں ایک اہم کردار نبھانے والی تھی جس میں میٹنگ سے مطلق ساری معلومات تھی ۔۔۔۔


اور اب وہی فائل خراب ہو چکی تھی جسکو دیکھتے اسکا غصّہ سوا نیزے پر جا پہنچا تھا ۔۔۔۔۔۔ آپکو کوئی تمیز ہے کام کیسے کیا جاتا ہے؟؟؟؟۔۔۔۔ ہاں ؟؟۔۔۔۔۔


 جب کوئی سینس کام کرتا ہی نہیں اپکا تو اپ یہاں کر کیا رہی ہیں ۔۔۔۔ ؟۔۔۔۔ 


جانتی ہیں کتنی امپورٹنٹ فائل تھی جو کہ اپکی وجہ سے خراب ہو چکی ہے ۔۔۔۔۔


وہ جو ابھی سہی سے سیدھی بھی نہیں ہوئی تھی اپنے بس کے اس جارحانہ انداز پر بوکھلا گئی تھی ۔۔۔۔ جب کہ اگلے ہی لمحے اسکی باتیں سنتے اسکے ہونا دماغ ماؤف ہوتا محسوس ہوا تھا ۔۔۔۔ 


وہ بغیر کچھ بھی سوچے سمجھے اسے سنائے جا رہا تھا جو چادر زاویار کے پاؤں میں پھنسنے کی وجہ ابھی تک نیچے ہی بیٹھی ہوئی تھی تاکہ چادر پاؤں سے آزاد ہو اور وہ اٹھے ۔۔۔۔ وہی بیٹھے چادر کو آزاد کروانے کی کوشش کرتے مسلسل بے آواز آنسو بہا رہی تھی ۔۔۔۔۔


اب یہاں بیٹھ کر کیا میرا منہ دیکھ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکے باقی کے الفاظ اسکے اندر ہی دب توڑ گئے تھے جب غصّہ ہوتے اس کی نظر اپنے پیروں کی طرف گئی تھی جہاں چادر کا کونہ اٹکا ہوا تھا ۔۔۔۔ اس نے فورا سے اپنا پیر پیچھے کی طرف لیا تھا جس سے چادر آزاد ہوئی تھی ۔۔۔۔


غادا تو چادر آزاد ہونے کے ہی انتظار میں تھی اس لئے فورا سے اٹھی تھی اور روتی ہوئی ایک نظر اسکی طرف دیکھتے بھاگتے اسکے کیبن سے نکلتے اپنا پرس اٹھاتے باہر کی طرف بھاگی تھی ۔۔۔۔ 


پیچھے وہ اسکے آنسوؤں سے بھرے نین کٹوروں کو سوچتا رہ گیا تھا ۔۔۔۔ شدت سے اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تھا لیکن وقت تو ریت کی مانند پھسل چکا تھا اب ازالہ ہی کیا جا سکتا تھا اپنی غلطی کا ۔۔۔۔۔ 

_________________________


مارلین بچے باہر دیکھو کب سے دروازہ بج رہا ہے کون آیا ہے ۔۔۔۔


جی امی ابھی دیکھتی ہوں ۔۔۔۔ مارلین نے چادر ایک طرف رکھی تھی جو وہ خاص غادا کے لئے تیار کر رہی تھی تاکہ وہ نئی چادر لیکر آفس جائے ۔۔۔۔ اور خود پاؤں میں چپل اڑستے سر پر سلیقے سے دوپٹہ لیتے دروازے کی طرف بڑھی تھی ۔۔۔۔


جی کون ۔۔۔؟۔۔۔ دروازے کے قریب جاتے اس نے دروازہ کھولنے سے پہلے پوچھنا مناسب سمجھا تھا ۔۔۔۔ 


 کیا یہ کرمان خان کا گھر ہے ۔۔۔۔ ؟۔۔۔


باہر سے کوئی نسوانی آواز سنتے اس نے دروازہ کھول دیا تھا ۔۔۔۔۔


السلام علیکم !


جی یہ کرمان خان کا ہی گھر ہے وہ میرے بابا ہیں اپ آئے اندر ۔۔۔۔۔ 


وعلیکم السلام !


جی جی ضرور ۔۔۔۔۔۔


کون آیا ہے مارلین ؟۔۔۔۔۔ گل بیگم پوچھتے کمرے سے باہر آئی تھی اور اسی وقت کرمان خان بھی آج طبیعت میں نا سازی کی وجہ سے گھر میں داخل ہوئے تھے اور ایک انجان خاتون کو گھر میں دیکھتے نظریں جوکھا کر اندر کی طرف بڑھ گئے تھے ۔۔۔۔۔


مارلین بچے چائے پانی کا بندوبست کرو اللّه کی رحمت ہے ہم پر ۔۔۔۔۔ مسکراتے ہوئے گل بیگم نے اسے مہمان کی خاطر داری کا کہا تھا جب کے خود انھیں اپنے ساتھ لیتے صحن میں موجود چارپائی پر بیٹھ گئی تھی ۔۔۔۔۔


جی بہن اپ کون ۔۔؟؟؟۔۔۔ معذرت میں نے اکو پہچانا نہیں ؟۔۔۔۔۔


ہماری ملاقات ہی پہلی دفع ہو رہی ہے تو اپ مجھے کیسے پہچانے گی ۔۔۔۔ انشراح جان نے خوش دلی سے انہیں جواب دیا تھا ۔۔۔۔


دراصل میں آپکے پاس ایک درخواست لے کر حاضر ہوئی ہوں ۔۔۔۔۔


اتنے میں مارلین انکے لئے پانی لیکر آگئی تھی اور خود دوبارہ کیچن میں جاتے چائے کا پانی چڑھا دیا تھا ۔۔۔۔


جی جی کہئے کیا کام تھا آپکو ؟۔۔۔۔۔۔ گل بیگم نے بھی اب اصل معملہ جاننے کی کوشش کی تھی کیوں کہ انکے شوہر بھی آگئے تھے اور وہ بھی یہی پوچھنا چاہتے ہونگے کہ کون خاتون آئی ہیں ۔۔۔۔


جاری ہے ۔


Ab kia hona hai agy😁lagao sb tuky ...mujy to bara maza any wala hai likhny me.☺ ap log bilkul b like commnt nahi kr rahy ..300 sy ziada log read krty or like nahi krty commnt kia khak krna😬...bs ab ek din epi or ek din sneak dia kro gi...phir agr acha response aya to roz epi warna week me just 3 epusode or ek sneak

Post a Comment

Previous Post Next Post